64

امریکی ریسٹورانٹ کا 75 ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

کراچی: امریکا کی ایک ریسٹورانٹ چین نے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ہاٹ ڈوگز کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کی مقامی اسکائی لائن چلی نے اپنے مداحوں کی مدد سے #SkylineChiliWorldRecord کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ بنا کر اپنی 75 ویں سالگرہ منائی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ایک گھنٹے کے دورانیے میں سوسیج کی 500 تصاویر اپ لوڈ کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ تاہم، بدھ کے روز صبح 11 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک اس سے دُگنی تعداد میں تصاویر اپ لوڈ کر دی گئیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کے ایک فرد نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس چیلنج میں ریکارڈ کے لیے ضروری تعداد میں تصاویر اپ لوڈ کر دی گئیں تھیں۔ البتہ، حتمی تعداد کے لیے گنتی ابھی جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں