راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کا قیدی جاں بحق ہوگیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق نذیر نام کا قیدی اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران بیمار ہوا۔ نذیر کو حالت بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ قیدی دوران علاج دم توڑ گیا۔
قیدی کی موت رات گئے ہوئی تاہم تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہوسکا۔ قیدی کے لواحقین میت کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔