6

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری


اسلام آباد:

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  جاری ہے۔

اہم اجلاس میں وفاقی وزرا ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جاری اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،  انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی 2021ء  کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور کاجائزہ لے گی۔  اپیکس کمیٹی امن و امان سے متعلق نئے سال کے اہداف اور اسٹریٹیجیز کا تعین بھی کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں