6

وادی تیراہ، چترال اور دیگر مقامات پر شدید برفباری سے  قدرتی حسن نکھر آیا


خیبر:

وادی تیراہ  اور چترال سمیت دیگر مقامات پر شدید برف باری کے بعد قدرتی حسن نکر آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی تیراہ میں برف باری کے بعد ہر جانب درختوں، گھروں، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ موسم کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع ے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے لنک روڈ بند ہونے سے مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے اور سردی بڑھنے سے  روز مرہ کے معمولات متاثر ہو ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں برف باری کے خوبصورت فطری مناظر دیکھنے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چترال اور مضافات میں 8 انچ تک برف
دوسری جانب چترال شہر اور مضافات نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی  ہے اورلوئر چترال کے کالاش ویلیز ، گرم چشمہ ، شیشی کوہ ، گولین میں 6سے 8 انچ تک برف پڑی ہے ۔ چترال شہر میں  4 انچ، آیون میں 2 انچ برف  پڑ چکی ہے۔ اسی طرح لواری ٹنل ایریا میں مسلسل برفباری  ہو رہی ہے اور اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

برفباری کے دوران بھی لواری ٹنل روڈ کی صفائی  کا کام جاری ہے۔ پشاور اور اسلام آباد کی مسافر گاڑیاں لواری کے راستے  آج صبح چترال پہنچی ہیں۔

اُدھر  بالائی چترال کے یارخون،کھوت ،ریچ ، تریچ،پھستی وغیرہ جیسے مقامات میں زیادہ برف پڑی ہے ۔ جس کی وجہ سے چترال اپر اور لوئر کے اندرونی راستوں میں آمدورفت متاثر  ہو رہی ہے اور ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا  ہے۔

برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور  لوگ گھروں تک محدود  ہوکر رہ گئے ہیں۔ اسی طرح سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بدستور اضافہ  ہو گیا ہے اور فروخت کرنے والے منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔

بالائی اور میدانی علاقوں میں موسم خشک
دوسری جانب خیبر پختون خوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات پشاور میں ہلکی بارش   سے خشک سردی میں کمی آئی ہے جب کہ بعض بالائی علاقوں میں برف باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آئندہ ہفتے سے موسم سرما کی بارشوں اور پہاڑوں پر برف پڑنے کے کافی امکانات ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں