اسلام آباد: آکسفورڈ الیکشن سے باہر ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے بانی پی ٹی آئی کے باہر ہونے کی وجوہات پر برطانوی و عالمی میڈیا میں کوریج، عالمی میڈیا میں مضامین کے انبار لگ گئے۔
سرکاری تحائف کو بیچنا اور ریاستی راز افشا کرنا بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی کا باعث بنا، عالمی میڈیا میں گرما گرم بحث شرو ع ہوگئی، میٹرکس چیمبرز کی قانونی رائے بانی پی ٹی آئی کو لے بیٹھی،برطانوی قانون دانوں کی ٹاپ کلاس کیٹیگری کنگز کونسل کی قانونی رائے بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا امیدوار بننے میں اصل رکاوٹ بنی۔