30

اے این ایف کی کارروائیاں؛ 16 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

تین ملزمان سے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں:فوٹو:فائل

تین ملزمان سے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: اینٹٰی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 4 مختلف کارروائیوں میں 16 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 17 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔

کراچی میں کوئٹہ بس ٹرمنل سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔  جی ٹی روڈ اٹک پر ملزم سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گلگت میں ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں