31

بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کی بازیابی کی درخواست؛ اٹارنی جنرل کل طلب

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کل طلب کرتے ہوئے علی بخاری کو بیرسٹر سیف کا اسلام آباد پولیس  کی ٹیم سے رابطہ کرانے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی اسلام آباد  نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جبکہ آئی ایس آئی اور ایم کی رپورٹ بھی  جمع کروا دی گئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی رپورٹ میں کیا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ رپورٹ نگیٹیو ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل کو بلا کر پوچھ لیتا ہوں اور وزارت دفاع کی بھی رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے پولیس بھی وقت مانگ رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو آنے دیں۔ سپریم کورٹ کے اوقات کے بعد آجائیں ہم اس کو کل ڈی بی کے بعد سن لیں گے۔میں اس پرتفصیلی آرڈر جاری کروں گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں