37

لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

[ad_1]

(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

ڈی آئی خان: لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے بس میں 8 گولیاں لگیں۔

بس انتظامیہ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 10 سے 12 رہزنوں کے گروہ نے گاڑی نہ روکے جانے پر فائرنگ کی، جس سے مسافر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں