[ad_1]
لاور: گجرات کے علاقے صدر میں 5 سالہ بچی کو چچا میں کوڑے میں پھینک دیا تاہم ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بروقت كارروائی كرتے ہوئے بچی کی جان بچا لی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق صدر سے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر كالر نے بتایا كہ نامعلوم شخص بچی کو بوری میں بند کر کے فیکٹری کے باہر پھینک گیا ہے جبکہ بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور زخمی حالت میں بھی ہے۔
ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر فوری طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس كے مطابق والدین بچی کو ساتھ رکھنے پر آمادہ نہیں ہیں جس پر پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کرتے ہوئے قانونی کارروائی كا آغاز كر دیا ہے۔
بچوں کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع کے لیے 15 پر کال کریں اور 3دبا کر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں معلومات دیں۔
[ad_2]
Source link