43

کراچی؛ سپر ہائی وے کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد


کراچی:

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے سہراب گوٹھ سپر ہائی وے بس اڈے کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وحید گل کے نام سے کی گئی جو کہ پشاور سے چرس منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ایس آئی یو پولیس نے گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلو 450 گرام چرس کے 12 پیکٹ برآمد کرلیے۔

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس منشیات فروش سے شہر میں کی جانے والی منیشات کی سپلائی اور خریداروں کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں