40

ریلوے پولیس نےٹرین کے ذریعے کروڑوں کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی


راولپنڈی:

ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ 

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 46 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ 

ملزمان منشیات کی بھاری کھیپ بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے جنہیں ملزمان کو ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے چیک کیا۔ 

ملزمان کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر شک کی بنا پر تلاشی لی گئی، چیکنگ کے دوران ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ 

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں