42

بحریہ ٹاؤن کراچی میں شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد، کم عمر طلبہ نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا


کراچی:

بحریہ ٹاؤن کراچی میں طلبہ کی اسٹریٹجک اور ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے شطرنج کی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا کم عمر لیکن ماسٹر مائنڈ طلبہ نے اپنی شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر شطرنج کھیل کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ 

بحریہ ٹاؤن کراچی کارنیول میں سندھ چیس ایسو سی ایشن، ماسٹر مائنڈ چیس اکیڈمی آف پاکستان اور بحریہ ٹاؤن کراچی کے تعاون سے 2 سو سے زائد طلباوطلبات ، مرد و خواتین نے حصہ لیا۔اس میلے کا مقصد طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا تھا جو ان کی ذہنی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور ان میں تعمیری مقابلے کا جذبہ پیدا کریں۔ تین رمزے پر مشتمل شطرنج مقابلے میں 12 سے کم عمر بچے ، 25 سال سے کم عمر جبکہ اوپن کیٹگری میں بزرگوں نے حصہ لیا۔ شوقین کھلاڑیوں سے لے کر تجربہ کار کھلاڑیوں نے نہ صرف کھیلا بلکہ انجوائے بھی کیا۔

اس میلے کا مقصد خصوصی طور پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی کمیونٹی کو مثبت ماحول اور تفریح فراہم کرنا تھا، پلیئرز نے میچز سوئس سسٹم کے مطابق پانچ راؤنڈز میں کھیلا۔ پاکستان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں نے بھی مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔  مقابلے میں پاکستان کے تمام سرکردہ شطرنج کھلاڑی نے شرکت کی۔ میلے میں بچوں کے لیے الگ پلے ایریا بھی مختص کیا گیا جبکہ میوزیکل ٹائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا فیملیز بچوں کے ہمراہ خوب لطف اندوز ہوئیں۔ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو ٹرافی سے نوازا گیا

بحریہ ٹاؤن کراچی ایڈمرل (ر) احمد حیات نے تمام کھلاڑیوں کو ماسٹر مائنڈ چیس میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سربراہ ماسٹر مائنڈ چیس اکیڈمی زینوبیہ نے کہا کہ مستقبل کی پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے بھی یہ کھیل ضروری ہے سندھ بھر سے طلبہ یہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے آئے ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ تعلیمی نتائج میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس طرح کے گیمز سے اعتماد بحال ہوتا ہے۔ کارنیول میں طلبہ میں تنقیدی سوچ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی مہارتوں کو فروغ دینے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فاتحین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کیٹگری میں محمد عیسیٰ حسین، رنر اپ میں محمد عاشر صدیقی، تیسرے نمبر پر رہے25 سال سے کم عمر کیٹگری میں پہلے نمبر پر اظہر حسین، دوسرے نمبر پر احمر حسین  جبکہ تیسرے نمبر پر احمد عاصم خان رہے، اوپن راؤنڈ میں پہلے نمبر پر اسد اللہ خان ، رنر اپ میں رئیس انصاری، تیسرے نمبر پر محمد آصف عباسی رہے۔

 10 سال سے کم عمر بوائز کی خصوصی کیٹگری میں پہلے نمر پر عیسیٰ حسین ، رنر اپ میں امان سعد غریب، تیسرے نمبر پر کرس جون رہے۔ 10 سال سے کم عمر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی علیزے خالد، رنر اپ انشراح وقاص، تیسرے نمبر پر نور العین نمایاں رہیں۔ 15 سے کم عمر لڑکوں میں پہلی پوزیشن ، دوسری موہت کمار، تیسرے نمبر پر مائر رہے ۔15 سال سے کم عمر  طالبات میں پہلے نمبر پر میرب افضل، دوسرے پر معظمہ افضل جبکہ تیسرے نمبر پر  جیشا فاطمہ رہیں۔

ماسٹر مائنڈ شطرنج اکیڈمی پاکستان کی جانب سے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ فاتح محمد عیسیٰ حسین کو دیا گیا رنر اپ انعام جیاشا فاطمہ کو جبکہ تیسرا انعام سید بلال حسین کو دیا گیا۔ فاتحین کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں