3

عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر


اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

بانی پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست شیر افضل مروت کی وساطت سے درج کروائی گئی تھی جس کو آئینی بینچ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

 سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ آئینی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ پر نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ یہ درخواست حمزہ شہباز نے دائر کروائی جس پر سماعت 9 جنوری کو سماعت ہوگی۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کیخلاف درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں