6

روہت شرما کی آسٹریلوی وزیر اعظم کی دعوت میں شرمناک حرکت!

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز جہاں کپتان روہت شرما کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے، گراؤنڈ سے باہر ان کے اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخیوں کی خبریں بھی خوب پھیل رہی ہیں۔

روہت شرما نجی مصروفیات کے سبب پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سے اب تک وہ پانچ اننگز میں محض 31 رنز بنا سکیں ہیں۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 جنوری بروز جمعے سے شروع ہوگا لیکن اس سے قبل بھارتی ڈریسنگ روم نااتفاقی کی خبریں گرم ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کو آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے سالِ نو کے موقع پر ایک آفیشل تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں کپتان روہت شرما کو خطاب کرنا تھا لیکن آخری لمحات میں انہوں نے خطاب سے انکار کیا اور ان کی جگہ تقریب سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے خطاب کیا۔

واضح رہے پری میچ کانفرنس میں ڈریسنگ روم کے متعلق سوال کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم معاملات میڈیا پر آنے برہم ہوگئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں