6

سعودی عرب جانے والے مسافرسے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد


کراچی:

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافرسے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ تعینات عملے نے کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے والی پروازکے ایک مسافرسےہیروئن برآمد کی۔

مسافر امجد علی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی،مسافر نے یہ منشیات بڑی مہارت سے اپنے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپارکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کےپیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نےمسافر کےسامان کی تلاشی پر  1.060 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

گرفتارملزم کوابتدائی تفتیش کےبعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالے کردیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں