10

کراچی: زہریلی چیز کھانے سے خاتون ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون چل بسیں۔لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفیہ کی شناخت 34 سالہ شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی درست وجہ سامنے آسکے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں