6

عرفی جاوید نے پہلی بار بغیر بولڈ فیشن مداحوں کے دل جیت لئے

سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے حال ہی میں کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور کینسر کے خلاف لڑنے والے افراد کی مدد کے لیے عطیات کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنی منفرد شخصیت اور بولڈ فیشن کے لیے پہچانی جانے والی عرفی نے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ان مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

عرفی جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارتے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں۔ 

اپنی پوسٹ میں اُرفی نے مداحوں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا: “شکریہ @cpaaindia ان بچوں کے لیے جو آپ کر رہے ہیں! ان کے والدین کو بھی سلام، جن کی ہمت اور کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ گزارش ہے کہ آپ بھی @cpaaindia کو عطیہ کریں۔ ہر چھوٹا یا بڑا عطیہ معنی رکھتا ہے۔ مہربانی ایک طویل سفر طے کرتی ہے!”

عرفی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا یہ دورہ امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں