سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انکشاف کیا ہے کہ منتظمین نے دوٹوک الفاظ میں آگاہ کردیا تھا کہ اگر آسٹریلیا سیریز جیت جاتا ہے تو بارڈر- گواسکر ٹرافی کی پریزنٹیشن تقریب میں انہیں نہیں بلایا جائے گا۔
سیریز میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد سنیل گواسکر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل منتظمین نے انہیں بتادیا تھا کہ اگر ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی تو انہیں اسٹیج پر مدعو کیا جائے گا اور اگر آسٹریلیا نے فتح پائی تو انہیں آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کا نام سنیل گواسکر اور ایلن بارڈر کی شاندار جوڑی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کو روند کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی
تاہم گواسکر نے شکوہ کیا کہ انہیں ٹرافی وصول کرنے کے لیے مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ وہ ہندوستانی ہیں، اگر بارڈر اور میں دونوں ملکر ٹرافی آسٹریلیا کو دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا کیونکہ ٹرافی پر میرا بھی نام ہے۔
مزید پڑھیں: “روہت کا بعد ویرات کا مستقبل بھی تاریک ہوتا ہوا”
میں یہاں گراؤنڈ پر ہوں، میرے نزدیک اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جب پریزنٹیشن میں بلایا جاتا ہے یا نہیں لیکن صرف اس لیے کہ میں ہندوستانی ہوں، اس لیے ٹرافی دینے کیلئے شاید نہیں بلایا گیا۔