8

کراچی پولیس چیف نے 15 تھانوں میں تعینات ہیڈ محرروں کو عہدوں سے ہٹا دیا


کراچی:

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر کے 15 تھانوں میں تعینات ہیڈ محرروں کو عہدے سے ہٹا کر انہیں جمعرات 9 جنوری کو کراچی پولیس آفس (کے پی او) رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

حکم نامےکے مطابق کراچی پولیس چیف نے گلشن اقبال تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی اشرف ، بلدیہ ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی سید علی عمران ، ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی راؤ فاروق ، عزیز آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی عمران شبیر ، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی محمد انور کو عہدے سے ہٹادیا۔

اسی طرح جمشید کوارٹر تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل راحیل ، شارع فیصل تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل وسیم عباس ، سہراب گوٹھ تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان ، ایئر پورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل ملک ظہیر ، فیروز آباد تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل ساجد کو بھی عہدے سے ہٹا یا گیا۔ 

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل حنیف ، میمن گوٹھ تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل رانا آصف ، گلستان جوہر تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈْ کانسٹیبل ملک لیاقت ، ماڈل کالونی کے ہیڈ محر ہیڈ کانسٹیبل عمرالرحمٰن اور پاکستان بازار تھانے کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل عمیر درانی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں