6

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی 5 سالہ مدت ختم ہونے میں چند دن رہ گئے


اسلام آباد:

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی 5 سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہوگی تاہم 26ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے علاوہ اراکین سندھ اور بلوچستان بھی 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہوں گے لیکن نئی تعیناتی تک وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا، آئین کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنز کمشنر اور اراکین کی تعیناتی کےلیے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔

اسی طرح وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کےلیے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جائے گا۔

نئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کام کرتے رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کےلیے 68  سال سے کم عمر کے حامل سابق سپریم کورٹ ججوں، ٹیکنوکریٹ اور بیوروکریٹ بھی اہل ہیں،65  سال سے کم عمر ہائی کورٹ ریٹائرڈ ججوں، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن اراکین بننے کے اہل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں