5

نہ سرجری، نہ ڈرگز : بھارتی اداکار  نے 55 کلو وزن کم کرنے کا راز فاش کردیا

بھارتی اداکار رام کپور نے 55 کلو وزن کم کرنے کا راز کھول دیا ہے۔ 

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے تقریباً ایک سال کی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی۔

رام کپور کی تصاویر دسمبر 2024 میں وائرل ہوئیں، جس میں ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی دیکھنے کو ملی۔ 

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “میں اپنی صحت پر بہت محنت کر رہا تھا، اس لیے انسٹاگرام سے دور رہا۔”

رام کپور نے بتایا کہ انہوں نے دن میں صرف دو مرتبہ کھانے کی عادت اپنائی، پہلا کھانا: صبح 10:30 بجے اور دوسرا کھانا: شام 6:30 بجے جبکہ درمیان کے 16 گھنٹے فاقہ رکھا، جسے “انٹرمٹینٹ فاسٹنگ” کہتے ہیں۔

ورزش کے بارے میں انہوں نے کہا، “میں روزانہ 45 منٹ کارڈیو اور 45 منٹ اسٹرینتھ ٹریننگ کرتا ہوں، ساتھ پانی اور نیند کا خاص خیال رکھتا ہوں۔”

رام کپور نے انکشاف کیا کہ وزن کم کرنے کے دوران ان کے کندھے فریکچر ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں 8 ماہ فزیو تھراپی کروانی پڑی۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنا سفر جاری رکھا۔

رام نے واضح کیا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے نہ تو کسی سرجری کا سہارا لیا اور نہ ہی کوئی ڈرگز استعمال کی۔ انہوں نے کہا، “یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے، اور اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں۔”

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں