4

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

 راولپنڈی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی وکلا نے درخواست کی کہ آج قانونی ٹیم کے سربراہ شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، فرد جرم آج عائد نہ کی جائے، اس کیس میں عجلت نہ کی جائے۔

وکلا نے جیل ٹرائل کے خلاف بھی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

بعدازاں ایڈووکیٹ علی بخاری نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چارج شیٹ کو چیلنج کریں گے، جو چارج فریم ہوا اس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی نے کہا کہ چارج میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر توہین ثابت ہوسکے، عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ کمیشن کے ایک ممبر کے خلاف سپریم کورٹ جاچکے ہیں اس کو کمیشن سے الگ ہوجانا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں