1

حیدرآباد کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

لاہور:کراچی سے لاہور آنے و الی مال گاڑی کو حیدرآباد کے قریب حادثہ پیش آگیا، جس کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مال گاڑی کراچی سے  لاہور آرہی تھی  کہ اسے حیدرآباد کے قریب حادثہ پیش آگیا جس کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریل گاڑیوں کی آمدورفت  معطل ہوگئی۔

اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے  کراچی سے لاہور آنے والی  کراچی ایکسپریس اور تیز گام کو  روک دیا گیا۔

اسی طرح  قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں