1

رمضان کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو رمضان کا چاند پیدا ہوگا—فائل: فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو رمضان کا چاند پیدا ہوگا—فائل: فوٹو

  کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10مارچ(اتوار)کو رمضان المبارک کا چاند پیداہوگا اور 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند10مارچ(اتوار)کو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں