1

لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا

 لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گلشن راوی میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں سسرالیوں کے ہاتھوں چھت سے نیچے پھینکی جانے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی جس کے بیان کی روشنی میں سسرالیوں اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریم نامی خاتون نے خودکشی کی کوشش کی ہے، جس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں