1

سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوس کیا:فوٹو:ایکسپریس ویب

سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوس کیا:فوٹو:ایکسپریس ویب

ریو ڈی جنیرو:سعودی عرب نے غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان نے غزہ میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے جی 20 ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور دباؤ ڈالیں۔

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کا واحد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

سعودی عرب نےسلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد غزہ میں جاری خون خرابے کو روکنے میں مدد دےسکتی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں