1

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 231000روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 231000روپے ہوگئی

  کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2214ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 231000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1285روپے کے اضافے سے 198045روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں