1

صحیفہ جبار خٹک بھی کراچی کے کھانوں کی مداح نکل آئیں

کراچی:نامور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی کراچی کے کھانوں کی مداح نکل آئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر ائرپورٹ سے ہوٹل جانے کراچی میں ان کی امنگوں، خوابوں اور کچھ اہم کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

gfghhtrr

لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ کراچی شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مواقع فراہم کیے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ کراچی کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں