8

وکی کوشل کو فلم ’ڈنکی‘ میں شامل نہیں ہونا تھا؟ نیا انکشاف سامنے آگیا

 ممبئی:شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کے لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وکی کوشل کو فلم میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔

وکی کوشل نے نئی فلم میں یادگار کردار ادا کیا ہے جسے شائقین فلم اور تجزیہ کاروں کی طرف سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ جب وہ فلم کی کاسٹ کے متعلق اپنی ٹیم سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ’ڈنکی‘ کے کردار کیلئے وکی کوشل جیسا لڑکا چاہئے۔

ہیرانی نے بتایا کہ اس موقع پر وکی کوشل کے والد شام بھی موجود تھے جو فلم کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ڈائریکٹر نے شام کو کہا کہ وہ وکی کوشل کو کردار آفر نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک چھوٹا کردار ہے اور وکی آج کل مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ رات کو انہیں وکی کوشل کا فون آیا اور اس نے انہیں کہا کہ وہ اداکار کے والد کو کیسے کہہ سکتے ہیں وہ اسے کردار آفر نہیں کریں گے اور پھر دوسرے دن وکی کوشل میرے سیٹ پر آگئے اور فلم کا حصہ بن گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں