1

ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

 پشاور:ٹانک میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پنگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، جس میں ایس ایچ او سمیت دیگر اہل کار موجود ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابققریبی تھانے کے ملازمین سمیت شہر سے بھاری پولیس نفری جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد بکتر بند گاڑیاں بھی جائے وقوع کی جانب روانہ کردیں گئی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں