1

پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن

پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ فوٹو: پی سی بی

پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ فوٹو: پی سی بی

لاہور:پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ٹیمیں پنک رن اور کیپس پہنیں گی، کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے، آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹاپ 4 میں جگہ بنائے رکھنے کی جنگ تیز ہوگئی

کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا، 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔

اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن اور کیپ پہنیں گے، پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے 4 مریضوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی ہے، انھیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں