1

کراچی؛ رہائشی عمارت کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

عمارت کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)

عمارت کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)

 کراچی:ایم اے جناح روڈ پر رہائشی عمارت کی دکانوں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد شہر بھر کی فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔

شہر قائد کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ بس اسٹاپ کے قریب رہائشی عمارت کے نیچے اقبال مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں فوم، ریگزین اور دیگر اشیا کی دکانیں ہیں۔ آگ شدید نوعیت کی ہے ، جس کی وجہ سے اسے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ریسکیو کے لیے مزید عملہ بھی جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے۔ سندھ ریسکیو ٹیم 1122 کا عملہ بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں