1

کراچی کے قریب کھلے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، 50 ماہی گیروں کی تلاش جاری

ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری۔ فوٹو : اسکرین گریب

ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری۔ فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی:حجاموڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں کشتی ڈوب گئی جس میں تقریباً 50 ماہی گیر سوار تھے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

کشتی ابراہیم حیدری سے مرغی کی فیڈ کے لیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر مال سے لدی کشتی کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے ماہی گیروں کو تلاش کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں