11

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سہیل نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشت گرد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان؛ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک شخص زخمی

ترجمان پاک فوج کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں