5

یونیورسٹی کی کلاسوں میں شرکت کیلئے فضائی سفر کرنے والا طالب علم

کیلگری:کینیڈا میں یونیورسٹی کا ایک طالب علم کلاسیں لینے کیلئے ہفتے میں 2 بار فضائی سفر کرتا ہے کیونکہ مہنگے کرائے والے اپارٹمنٹ میں نہ رہنا پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم چن جو کہ کینیڈا کے شہر کیلگری کے رہائشی ہیں، کا کہنا ہے کہ وینکوور میں یونیورسٹی کلاسوں کے لیے فضائی سفر کا انتخاب وینکوور میں ماہانہ کرایہ ادا کرنے سے زیادہ سستا ہے۔

ٹم چن وینکوور میں موجود یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں ہر ہفتے صرف دو مرتبہ کلاس لینے جاتے ہیں اور وہ بھی ہوائی جہاز کے ذریعے۔ جانے اور آنے کے سفر پر 150 ڈالر خرچ ہوتا ہے جو ہر ماہ تقریباً 1200 ڈالر تک بنتا ہے۔ جبکہ وینکوور میں ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ کا کرایہ تقریباً 2100 ڈالر چل رہا ہے۔

ٹم چن نے Reddit پر اپنی کہانی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یو بی سی کا طالب علم ہوں اور میں کیلگری میں رہتا ہوں۔ میں صرف منگل اور جمعرات کو کلاس لینے جاتا ہوں۔ میں صبح وینکوور کے لیے پرواز کرتا ہوں اور رات کو کیلگری واپس آجاتا ہوں۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ میں ایئر کینیڈا کے ذریعے پرواز کرتا رہا ہوں۔ میں نے محسوس کیا کہ فضائی سفر میں کرائےکی بچت ہے کیونکہ مجھے کیلگری میں تو کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے (اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہوں) لیکن وینکوور میں 2000 ڈالر کے قریب کرایہ دینا پڑے گا اگر میں وہاں رہائش اختیار کرتا ہوں تو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں