1

ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو خبردار کردیا۔

ودیا بالن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ “پہلے میرے فون نمبر کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا تھا اور اب میرے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو پاگل بنایا جارہا ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے میرے کئی دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کیا گیا ہے، مجھے اور میری ٹیم کو جیسے ہی اس جعلی اکاؤنٹ کی اطلاع موصول ہوئی تو ہم نے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کردیا”۔

ودیا بالن نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! آپ بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کریں کیونکہ یہ شخص میرا نام استعمال کررہا ہے”۔

v1

واضح رہے کہ ودیا بالن کی نئی فلم ’دو اور دو پیار‘ رواں سال 29 مارچ کو ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں وہ پرتک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سینتھل راما مورتی کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

The post ودیا بالن نے مداحوں کو خبردار کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں