7

نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں یاسمین راشد کی ضمانت منظور

 لاہور: نو مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یاسمین راشد کو ضمانت کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نو مئی کو توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں