39

عالمی چیمپئن محمد آصف کی ماسٹرز عالمی ایونٹ میں پیش قدمی، ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

[ad_1]

تیسری مرتبہ عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن بننے والے پاکستان کے محمد آصف نے ماسٹرزعالمی ایونٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے ناک آوٹ مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے  شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ماسٹرز عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں 42 سالہ محمد آصف نے اپنے گروپ کے تینوں میچز میں فتوحات سمیٹ کر بلند عزائم ظاہر کر دیے۔

گروپ کے ٹاپ سیڈ  محمد آصف نے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے اسٹیو ہینا کو  کوئی فریم  کھوئے بغیر مات دی۔

قبل ازیں  پہلے میچ میں افغان کیوئسٹ احمد رسولی کو0-3 سے قابو کرنے والے محمد آصف نے دوسرے میچ میں بھارتی حریف  رجت کھنیجا کو بھی  کوئی فریم ہارے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگایا۔ آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ محمد آصف نے اپنے دونوں  حریفوں کے خلاف سینچری بریک  کھیلے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں