[ad_1]
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللّٰہ کے راکٹ کے حملے میں ان کا 1 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں مارا گیا فوجی یروشلم کے 605 ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین کے 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف تھا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 62 ہوگئی جب کہ 500 کے قریب زخمی ہیں۔ حماس اور لبنان کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 400 سے زائد ہے۔
[ad_2]
Source link