13

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 اسلام آباد: احتساب  عدالت میں توشہ خانہ  اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت  بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

جج محمد بشیر نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر  توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز میں درخواست ضمانت کا کیس ملتوی کردیا۔

سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جب کہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں