49

نیند میں پیش آنے والا عام مسئلہ ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

[ad_1]

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خراٹوں کا سبب بننے والی نیند کا ایک عام سا مسئلہ خواتین میں ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

آبسٹریکٹیو سلیپ ایپنویا (او ایس اے) نامی نیند کا یہ مسئلہ جو اس وقت پیش آتا جب نیند میں وقتی طور پر سانس آنا بند ہوجاتا ہے، ڈیمینشیا کے وقوع ہونے کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔

اس کیفیت سے خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

تحقیق میں مشیگن میڈیسن سے تعلق رکھنے والے محققین نے 50 برس سے زیادہ عمر رکھنے والے 18 ہزار 500 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

دس برس تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے ابتداء میں کسی بھی شخص کو ڈیمینشیا میں نہیں تھا۔

سائنس دانوں کے علم میں یہ بات آئی کہ مجموعی طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین او ایس اے سے زیادہ متاثر تھیں۔ او ایس اے میں مبتلا خواتین کے 80 برس کی عمر تک ڈیمیشنیا میں مبتلا ہونے کے امکانات (4.7 فی صد) زیادہ تھے جبکہ مردوں میں یہ شرح 2.5 فی صد تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں