3

بھارتی اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 چنئی: تامل انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکارہ کو سینے میں درد ہوا جس پر انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

طبی امداد ملنے کے باوجود اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دورہ کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈینیئل بالاجی کی موت کی خبر جیسے ہی میڈیا پر پھیلی تو مداحوں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

تامل انڈسٹری کے نامور فنکاروں کمل ہاسن اور دیگر نے اداکار کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں