ممبئی: جنوبی بھارت کے معروف اداکار موہن بابو کے گھر پر چوری کی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور 10 لاکھ بھارتی روپے لے اڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چوری اداکار کے اپنے ملازم نے کی جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پہاڑی شریف تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق چوری اتوار کے روز ہوئی جب ملازم نے اداکار کے ذاتی سیکریٹری کے بیگ سے 10 لاکھ کی رقم چرائی۔
تفتیش کے بعد ملزم کو تیرپتی سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں بدھ کو اسے باضابطہ طور پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے ملزم سے 7 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی جبکہ باقی رقم ملزم نے خرچ کر ڈالی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اداکار موہن بابو کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔