37

انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا فضل الرحمن کا پھر امیر بننے کا امکان

 پشاور: جمعیت علمائے اسلام کی سربراہی ایک بار پھرمولانا فضل الرحمن کو آئندہ مزید پانچ سال کے لیے ملنے کا امکان ہے، جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوں گے۔

انتخابات میں ملک بھر سے 15 سو کے لگ بھگ مرکزی کونسل کے ارکان شریک ہونگے۔  آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔

مولانا  فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی زمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں