12

خلیل الرحمان کے ہمشکل نے مداحوں کو حیران کردیا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے مشابہت رکھنے والا شخص مداحوں نے سوشل میڈیا پر تلاش کرلیا۔

‘میرے پاس تُم ہو’ اور ‘صدقے تمہارے’ جیسے مقبول ترین ڈرامے لکھنے والے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

خلیل الرحمان اپنے دوٹوک بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں لیکن اس بار وہ اپنے کام اور بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ہمشکل کی بدولت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اویس خیلجی نامی اکاؤنٹ سے ایک شخص کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جوکہ خلیل الرحمان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اپنی سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اُس کا بیٹا اُسے دس ہزار ڈالرز کا بنا ہوا گلدستہ دیتا ہے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو خلیل الرحمان کے مداح دنگ رہ گئے اور ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو خلیل الرحمان کا ہمشکل قرار دے دیا۔

Khalil1 khalil2





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں