60

خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے  لگ رہے ہیں، عظمی بخاری

[ad_1]

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوا کے حالات بدترین ہیں وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکے لیے لگ رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسہ کرنے آتی ہے۔ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونا چاہیے یا اے کے 47 ہونا چاہیے۔ ان سے کہا ہے کہ دہشت گرد مت بنو ورنہ دہشت گردوں جیسا ہی سلوک ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پوراے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ کے پی کے حالات بدترین ہیں۔ وہاں کا پیسہ پنجاب پر یلغار کے لیے لگ رہا ہے۔ہمارے پاس اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ کے پی میں سیکورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج انہوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے۔ پنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ان کو جلسے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوابی کے لیے نکل چکے ہیں۔ وہ کرین اور فائربریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں۔ آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چند شرپسند پاکستان کی کسی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے۔ ایک فتنہ فساد گروپ نے کل بھی وزیراعظم کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ان کو فتنہ فساد یاد آجاتا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں