66

عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی

[ad_1]

لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی (فوٹو: فائل)

لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی (فوٹو: فائل)

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں دوسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا، جس کے باعث بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی او آر لنک کلب روڑ پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

گزشتہ رات آتشزدگی سے گاڑی کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ آتشزدگی سے گیراج کا شیڈ بھی جل گیا۔ گزشتہ ہفتے آتشزدگی کا واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا تھا، آگ لگنے سے واشنگ مشین، لائٹس، درختوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آتشزدگی سے ایئر کنڈیشنر جل گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں