9

جاوید اختر نے ’ڈنکی‘ کے ایک گانے کیلئے 25 لاکھ روپے معاوضہ لیا

 ممبئی: انڈیا کےنامور شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ایک گانے کیلئے 25 لاکھ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔ 

بھارتی فیشن میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رقم ہندی فلم انڈسٹری میں ایک گانے کے ساتھ کسی بھی گیت نگار کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

جاوید اختر نے فلم کیلئے گانا لکھنے پر چند شرائط بھی رکھی تھیں جس میں سے ایک یہ تھی کہ ان کو فلم کے کریڈٹس میں گانے پر الگ نام سے کریڈٹ دیا جائے گا۔

دوسری شرط یہ تھی کہ کریڈٹس کے دوران جتنے وقت کیلئے راج کمار ہیرانی کا نام اسکرین پر رہے گا، جاوید اختر کا نام بھی اتنے وقت تک رہے گا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر ’ڈنکی‘ کیلئے گانا نہیں لکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے انکار کردیا تھا لیکن راج کمار ہیرانی کے اصرار پر انہوں نے گانا لکھا اور اپنی شرائط پیش کیں جسے ڈائریکٹر نے منظور کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں