5

بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں کی وجہ سے متعدد فلموں سے محروم ہوئی، کیرتی سنن

کیرتی سنن نے ٹائیگر شیروف کے ساتھ بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا:فوٹو:فائل

کیرتی سنن نے ٹائیگر شیروف کے ساتھ بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا:فوٹو:فائل

 ممبئی: اداکارہ کیرتی سنن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے اسٹار بچوں کے باعث متعدد کرداروں سے محروم ہوئی۔

بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی دور میں مایوسی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس حساب سے مجھے کردار نہیں ملے۔ بالی ووڈ میں اقربا پروری اور اسٹار بچوں کی وجہ سے متعدد فلموں سے محروم ہونا پڑا۔

کیرتی سنن نے مزید کہا کہ میں اپنی صلاحیت کے حساب سے اپنی قابلیت لوگوں کو دکھانا چاہتی تھی لیکن فلمی پس مظر سے تعلق رکھنے والے نئے لوگوں کو مجھ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔

کیرتی سنن نے 2014 میں فلم ہیرو پنتی کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہیرو ٹائیگر شیروف تھے جو بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں