ALT Balaji پروڈکشن کے تحت بالغانہ ڈرامہ بنانے والی بالی ووڈ کی مشہور شخصیت ایکتا کپور کو احساسِ جرم ستانے لگا ہے۔
ایکتا کپور بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے مؤثر شخصیات میں سے ایک ہیں، جنھوں نے بھارتی ٹی وی چینلز کےلیے ’’ساس بہو‘‘ کے روایتی ڈراموں کے بعد اے ایل ٹی بالاجی کے تحت بالغانہ ڈرامے بھی بنائے ہیں، جس میں زیادہ تر جنسی مواد شامل ہوتا ہے۔
ایکتا کپور نے اب تک شادی نہیں کی لیکن وہ 2019 میں سروگیسی کے ذریعے ماں بن چکی ہیں۔ ایکتا نے بتایا کہ ماں بننے کی خوشی کے باوجود انھیں اس بات کا ہے جو ان کے بچے کی زندگی میں ایک باپ کی عدم موجودگی کے سبب محسوس ہوتا ہے۔
ایکتا ایک ایونٹ میں شریک تھیں جہاں انھوں نے سنگل مدر ہونے کے جذباتی چیلنجز اور اس کے ساتھ آنے والے احساسِ جرم کے بارے میں بات کی۔
ایکتاکپور نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے چھوٹے سے بیٹے سے بات کرتی ہیں۔ میں نے اپنے 7 سال کے بچے کو بتایا کہ تمہارا کوئی باپ نہیں ہے اور میں تمہارے ساتھ سیکھ رہی ہوں، دماغ میں ایک گناہ کا احساس ہوتا ہے کہ میں ایک کامل ماں نہیں بن سکوں گی۔
اس سے قبل ایکتا کپور نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ماں بننے کا ان کا سفر آسان نہیں تھا، انہوں نے بانجھ پن کے ساتھ اپنی 7 سال طویل جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈاکٹروں نے انہیں کئی فرٹیلٹی آپشنز دیے تھے اور ماں بننے کی خواہش میں انہوں نے 36 سال کی عمر میں اپنے بیضے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حال ہی میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ دوبارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں، تاہم ایکتا کپور کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو فوری طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ یہ رپورٹس جھوٹی ہیں۔